ملتان :  ویلفیئر ایسوسی ایشن ممتاز آباد ملتان کے زیر اہتمام، محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ اولڈ ایج ہوم ملتان میں مقیم، بے سہارا اور بے گھر بزرگوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر، ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی اور معروف سماجی رہنما میاں نعیم ارشد مہمانان خصوصی تھے،جبکہ مہمانان اعزاز میں، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج اولڈ ایج ہوم میڈم سمعیہ منیر، معروف مذہبی سکالر ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد وٹو، ڈاکٹر حسن پولیس لائن ملتان دیگر مہمانان میں میاں فر حان مجید ایڈووکیٹ، جدہ سعودی عرب سے قاری اکرم عالمگیر، میاں منیر احمد سوشل ورکر اور پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن محمد نبیل خان شامل تھے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر، ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی اور سماجی رہنما میاں نعیم ارشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، بزرگوں کی خدمت اور خصوصی اقدامات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق عظیم نیکی اور صدقہ جاریہ ہے۔ بے سہارا، مستحق اور نادار افراد خصوصاً بزرگوں کی عزت اور وقار کے ساتھ خدمت و دل جوئی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ معاشی ترقی کے لئے ہمیں سماجی رویئے بدلنے ہونگے۔ اس تقریب کا مقصد اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں کے حالات کو سمجھنا اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ ویلفیئر ایسوسی ایشن ممتاز آباد ملتان کی جانب سے بزرگ مرد و خواتین میں عید کے تحائف تقسیم کیے گے۔ اس موقع پر ادارہ میں مقیم بزرگوں نے مہمانوں کو اپنے درمیان پاکر بہت خوشی کا اظہار کیا، ان کا محبت بھرا انداز دیکھ کر اولڈ ایج ہوم کے بزرگ خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے مہمانوں کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی اور اپنی زندگی کی یادیں تازہ کیں۔تقریب کے اختتام پر انچارج اولڈ ایج ہوم میڈم سمعیہ منیر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔