ملتان امیرالمومنین حضرت علیؑ کی شہادت کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس ,, سکیورٹی اور انتظامات کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبر ملتان محمد یعقوب شیرا نگرانی کرتےہوئے
ملتان: ملتان میں امیرالمومنین حضرت علیؑ کی شہادت کے سلسلے میں نکالے گئے ماتمی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، ضلعی امن کمیٹی کے ممبر اور ممبر کینٹونمنٹ بورڈ ملتان محمد یعقوب شیرا اور صدر ممبر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کینٹ جلوس کی سکیورٹی اور انتظامات کی نگرانی کرتے رہے، جبکہ ایس ایچ او کینٹ سعید ملک اور سیکیورٹی انچارج مظہر ڈوگر بھی موقع پر جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبر اور ممبر کینٹونمنٹ بورڈ ملتان محمد یعقوب نے کہا کہپریذیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ملتان کی ہدایات پر جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے جلوس کے دوران اعلیٰ اور مثالی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا۔ شہریوں نے ان انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔










































Visit Today : 487
Visit Yesterday : 579
This Month : 4100
This Year : 51936
Total Visit : 156924
Hits Today : 3062
Total Hits : 697281
Who's Online : 2




















