پیٹرول مہنگا، عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کے چالان نہ کرنے کا فیصلہ ، موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کے چالان عارضی طور پر بند
لاہور: عالمی سطح پر جاری جنگی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
مسلسل اضافے کے باعث ٹریفک پولیس نے عارضی طور پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے چالان نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں شہریوں کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام پر اضافی مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں شہری پہلے ہی مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے معمولی معاملات پر رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو چالان سے وقتی طور پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے حکام نے مزید بتایا کہ اگر پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو محکمے کے افسران اور اہلکار بھی اپنی نقل و حرکت کے لیے موٹر سائیکل استعمال کریں گے۔ حکام کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی گاڑیاں بلا ضرورت سٹارٹ کر کے کھڑی نہیں رکھی جائیں گی تاکہ ایندھن کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافے کی تیسری مرحلہ وار صورتحال سامنے آئی تو ٹریفک پولیس سائیکل کے ذریعے پٹرولنگ کا نظام بھی متعارف کرا سکتی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ مختلف متبادل انتظامات پر غور کر رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے استعمال سے گریز کریں اور ایندھن کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ موجودہ معاشی حالات میں وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے









































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 579
This Month : 4040
This Year : 51876
Total Visit : 156864
Hits Today : 2458
Total Hits : 696677
Who's Online : 12




















