ملتان: انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی صدر حنا چغتائی کا ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی کے ہمراہ دارالفلاح کا دورہ،،خواتین و بچوں میں راشن اور اشیاء تقسیم
ملتان : انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی صدر حنا چغتائی نے ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی کے ہمراہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ادارے دارالفلاح کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچارج ادارہ مسز ثمینہ قادر بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔دورے کے دوران انرویل کلب کی جانب سے ادارہ میں مقیم خواتین میں خشک راشن پیکس تقسیم کیے گئے جبکہ بچوں میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء بھی فراہم کی گئیں۔ وفد نے دارالفلاح میں خواتین کی رہائش، کچن اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انرویل کلب حنا چغتائی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور انرویل کلب ہمیشہ معاشرے کے مستحق طبقات کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے ادارے قابل تحسین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور انرویل کلب اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔انچارج دارالفلاح مسز ثمینہ قادر نے انرویل کلب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے اور تعاون ادارے میں مقیم خواتین اور بچوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے انرویل کلب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔







































Visit Today : 394
Visit Yesterday : 577
This Month : 5644
This Year : 53480
Total Visit : 158468
Hits Today : 2601
Total Hits : 710600
Who's Online : 2



















