مخدوم علمدار حسین گیلانی کی 48ویں برسی،سید احمد مجتبیٰ گیلانی کا والد کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
ملتان (صفدربخاری سے) سابق ایم پی اے و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے اپنے والد تحریکِ پاکستان کے سرگرم رہنما مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی 48ویں برسی کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنما میاں محمد عظیم سعیدکے ہمراہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مرحوم والد کے مشن کو انکی اولادآگے بڑھا رہی ہے اور ملک وقوم کی خدمت کو شعار بنایا ہوا ہے انہوں نے خصوصاً ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں صحت اور تعلیم کے فروغ کے لیے مخدوم سید علمدار گیلانی کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے اور انکے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ ان کے والد کو ملک کے پہلے وفاقی وزیر صحت و تعلیم ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پنجاب میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔ میاں محمد عظیم سعید نے کہا کہ مخدوم سید علمدار حسین گیلانی نے اس خطے میں جو گراں قدر خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔








































Visit Today : 388
Visit Yesterday : 577
This Month : 5638
This Year : 53474
Total Visit : 158462
Hits Today : 2570
Total Hits : 710569
Who's Online : 5



















