ملتان: تاجر برادری کا پیرا فورس کارروائیوں اور فکس چارجز پر شدید احتجاج، فوری خاتمے کا مطالبہ
ملتان: تاجر برادری نے پیرا فورس کی جانب سے مبینہ طور پر تاجروں کو بے جا تنگ کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور واپڈا کے فکس چارجز کے نفاذ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر قومی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے انجمن تاجران نیو ملتان کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا کہ پیرا فورس کی بلاجواز کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور میپکو کے فکس چارجز واپس لے کر تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں تاجر برادری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، ایسے اقدامات مسائل میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔تاجر علما ونگ کے چیئرمین محمد ایوب مغل نے اختیارات کے ناجائز استعمال کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے وقار کو مجروح نہ کیا جائے۔ ضلعی صدر ملک مقبول کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ چھاپوں اور جرمانوں کے نام پر ہراسانی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔سٹی صدر ملک اقبال جاوید نے کہا کہ کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر بھی فکس چارجز کا اطلاق سراسر ناانصافی ہے۔ نائب صدر شیخ محمد عمر نے خبردار کیا کہ اگر تاجروں کے خلاف کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔بابا طارق بھٹی نے کہا کہ کاروباری برادری کو دباؤ میں لانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، جبکہ عتیق الرحمن خان نے واضح کیا کہ قانون کے نام پر ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اشفاق سعیدی نے اعلان کیا کہ فکس چارجز کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔انجمن تاجران شاہ رکن عالم ٹی چوک صدر ملک محمد اسلم ڈوگر نے کہا ہے کہ قومی تاجر اتحاد تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو طویل عرصے سے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو، قومی تاجر اتحاد سب سے پہلے آواز بلند کرتی ہے اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرتی ہے۔انہوں نے مرکزی قیادت خصوصاً مرکز کے سربراہ سلطان محمود ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں تنظیم نہایت احسن انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سلطان محمود ملک کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے قومی تاجر اتحاد کے ساتھ کام کرنا اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔جنرل سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ تاجروں کو متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک اویس پرویز کمبوہ، نائب صدور مرزا آصف، ملک سہیل، فیاض بوٹا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک اکبر رونگھا، جوائنٹ سیکرٹری عاقب خان، عبدالحق الخیری، فنانس سیکرٹری حاجی محمد اقبال، سیکرٹری اطلاعات شیخ بشارت، گروپ لیڈر ملک انور علی، سرپرست اعلیٰ چوہدری اقبال، سرپرست محمد شریف چوہدری، چیف ایگزیکٹو خواجہ عمران رشید، ڈپٹی گروپ لیڈر شاہد رشید انصاری اور محمد امین انصاری بھی موجود تھے۔








































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 579
This Month : 4031
This Year : 51867
Total Visit : 156855
Hits Today : 2356
Total Hits : 696575
Who's Online : 16




















