ملتان (صفدربخاری سے)  مہنگائی کے خلاف جنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک نعمان عابد بھٹہ کے سنگ رمضان المبارک کے پہلے ہی روزے منہگائی اور گرافرش کرنے والے دکانوں داروں کے خلاف دبنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اول ملتان ملک نعمان عابد بھٹہ نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے اور ایک کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کرا دیا ملک نعمان عابد بھٹہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں دکاندار اپنا قبلہ درست کریں عوام پہلے ہی بےروزگاری ، بھوک افلاس کی وجہ سے بے حد پریشان ہے حکومتی مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ ریٹ لینے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا اس موقع پر گلگشت میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی دفعہ 7/10 ۔ 2024 کے تحت حوالات بھیج دیا ملک نعمان عابد بھٹہ نے کہا کہ دکانداروں کو چاہئے کہ وہ اس مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش سستی بیچیں جبکہ کہ مسلمان ہونے کے باوجود ان کی قیمتوں آسمانوں پر پہنچ جاتی ہے