ملتان:  جمیعت بزنس فورم پنجاب کے صدر چوہدری شبیر نور نے کہا ہے کہ جمیعت بزنس کو ملتان سمیت صوبہ بھر میں فعال اور منظم بنانے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے جس کا تنظیمی ڈھانچہ یونین کونسل کی سطح تک تشکیل دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر جمیعت بزنس فورم ملتان ڈویژن کے عہدے داران سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر قائم مقام صدر پنجاب میاں قیصر محمود ،سکیریٹری انفارمیشن محمد سجاد،صدر ملتان ڈویژن میاں امجد علی ضیاء ،ڈپٹی سیکریٹری پنجاب جے یو ائی محمد نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،معاون میاں محمد حنیف طارق سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جمیعت بزنس فورم ملتان ڈویژن کا پہلا باقاعدہ انتظامی اجلاس عید الفطر کے بعد منعقد کیا جائے گا جس میں ملتان،خانیوال،وہاڑی،لودھراں کے ذمہ داران شرکت کریں گے اور ایک ماں کے اندر تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل کو یقینی بنا کر فورم کو مزید فعال مضبوط اور مربوط بنایا جائے گا۔