ملتان(صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے معزز وفد نے مختلف سب اسپیشلٹی شعبہ جات کی منظوری کے لیے تفصیلی دورہ کیا۔ یہ اقدام ادارے کی تعلیمی و طبی خدمات کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کے ڈین نے وفد کے سامنے جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں ادارے کی کارکردگی، تربیتی نظام، سہولیات اور متعلقہ شعبہ جات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ جن شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا ان میں پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری، پیڈیاٹرک نیفرولوجی، پیڈیاٹرک نیورولوجی، پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرولوجی، پیڈیاٹرک اینڈوکرائنولوجی و ذیابیطس، اینستھیزیولوجی، ریڈیالوجی، پیڈیاٹرک ہیماٹولوجی آنکولوجی، شعبہ نوزائیدہ (نیونیٹالوجی) اور ڈیویلپمنٹل پیڈیاٹرکس شامل ہیں۔ اس موقع پر مذکورہ تمام شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معیاری سہولیات کو سراہا۔

یہ کامیابی ڈین کی مدبرانہ قیادت اور پوری CHC ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو ادارے کو مزید بلندیوں کی جانب گامزن کر رہا ہے۔ جس کی بدولت پنجاب کے مستحق بچوں کا مفت علاج ممکن ہو رہا ہے۔