ملتان میں سالانہ اسپورٹس تقریب، کھیلوں کی اہمیت پر زور ،، پنجاب کالجز کھیل اور تعلیم دونوں میدانوں میں نمایاں قرار
ملتان: ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف نے کہا ہے کہ بہترین جسم و دماغ کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہے اور اس لیے نجی تعلیمی ادارے بہترین رول ادا کر رہے ہیں اور پنجاب کالجز اس میں سر فہرست ہے یہاں پر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے طلبہ تعلیمی میدان میں بہترین پوزیشن لیتے ہیں اور کھیلوں کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب کالج برائے خواتین میں سالانہ کھیلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا دوسرے مہمانِ خصوصی سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ فضل الہی نے کہا کہ کھیل ہمیں ڈسپلن اور برداشت کرنا سکھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب کالج کی طالبات کا ڈسپلن بھی مثالی ہے آج کل کے مہنگائی کے دور میں کھیلوں کا انعقاد کرانا یہ صرف پنجاب گروپ آف کالجز کا ہی طرہ امتیاز ہے طالبات کا کھیلوں میں دلچسپی لینا تعلیمی ادارے کی پہچان ہے ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ ہمارے طلبہ کھیلتے کھیلتے پڑھتے ہیں اور پڑھتے پڑھتے کھیلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم یونیورسٹی اور تعلیمی بورڈ کے وکٹری اسٹینڈز پر ہیں اور کھلاڑی طالبات اور طلبہ کو تعلیم میں بھی خصوصی رعایت دی جاتی ہے آخر میں پوزیشن لینے والے طالبات کو انعامات دیے گئے پرنسپل پروفیسر صائمہ فیاض، نازیہ فیض، طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔










































Visit Today : 241
Visit Yesterday : 585
This Month : 4439
This Year : 52275
Total Visit : 157263
Hits Today : 1103
Total Hits : 699110
Who's Online : 4




















