ملتان : ملتان شہر کو نشئیوں ۔منشیات فروشوں اور بھکاریوں سے پاک کرنے پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے آج شمس آباد چوک سے نو نمبر چونگی چوک تک ملتان پولیس زندہ باد ۔CPO ملتان صادق علی ڈوگر زندہ باد ریلی نکالی.ریلی کے شرکاء نے ملتان پولیس زندہ باد ۔سی پی او صادق علی ڈوگر زندہ باد ،ایس ایس پی حیدر علی زندہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات اور مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج نے کی ۔اس موقع پر سرائیکی راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاید ملتان ملک کا واحد شہر ہے جس کو سی پی او ملتان نے منشیات فروشوں ۔نشئیوں اور بھکاریوں سے پاک کر دیا ہے اور پُرامن شہر بنا دیا ہے ۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ جو ادارہ بھی نیک نیتی اور محنت سے کام کریگا اور بہترین کارکردگی دیکھائے گا ہم اس کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں ہیں اس لیے ہم نے آج ملتان پولیس، سی پی او ملتان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے زندہ باد ریلی نکالی ہے ۔ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی