ملتان: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے سلسلہ میں پریزائڈنگ آفیسر صفدر سرسانہ سیال اور ممبر بورڈ فہیم گردیزی کو آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے صدر کے لئے سید اطہر حسن شاہ،چوہدری عمر حیات،جنرل سیکرٹری کے لئےظفر اللہ وڑائچ،فیاض حسین لغاری،سید جواد حسین جعفری،نائب صدر کے لئے قیصر امین خان،محمد اقبال بلوچ،چوہدری امداد حسین، محمود احمد انصاری،زاہد کبیر کھاکھی،محمد ابرار خان،فنانس سیکرٹری کے لئےمرتضی مہدی،محسن عباس کاظمی،چوہدری نعمان احمد،لائبریری سیکرٹری کے لئے مس نادرہ نور ،سمیرا صدیق ملک اور ممبر ایگزیکٹیو کے لئے آمنہ خان،فرقان احمد خان،سید حسنین شاہ گیلانی،عارف کھاکھی،محمد اصغر خان،سید صداقت حسین،شیخ جنید طارق،مہر غلام شبیر،عبدالمجید کنذی،سید مبارک علی،چوہدری محمد وقاص انجم،عمران عباس اور محمد الیاس نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر تمام امیدواران اپنے اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ہال میں آئے اور امیدواران کے حق میں نعرے لگاتے رہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک وقت دیا گیایاد رہے کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات مورخہ 28فروری 2026کو منعقد ہونگے