کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی پارٹی کے علاج سے متعلق پیغام
ملتان: تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر ملک تیمورالطاف مہے نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے جیل ٹرئل کے دوران دیے گئے پیغام سے متعلق کہا کہ ہمیں اس بات پر تشوریش ہے کہ بانی پارٹی تحریک انصاف کو ابھی تک سپشلسٹ ہسپتال میں منتقل نہیں کیا گیا ان کے بروقت علاج میں تاخیر مجرمانہ ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں،کارکنان کی توجہ صرف اور صرفبانی پارٹی کی صحت کی طرف مرکوز رہنی چاہیے۔حکومت کو لچک کامظاہرہ کرنا چاہیے اور ذاتی معالجین اور خاندان تک رسائی دینی چاہیے اور بانی پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین کی حیثیت سے بیرسٹر گوہر کو بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔ہم بانی پارٹی تحریک انصاف کے سینئر ترین سیاسی ساتھیوں کی حیثیت سے جیل میں بند ناحق قید میں رہ کر عمر کی اس حصے میں مناسب علاج کی اہمیت کو بہتر جان سکتے ہیں۔








































Visit Today : 388
Visit Yesterday : 577
This Month : 5638
This Year : 53474
Total Visit : 158462
Hits Today : 2570
Total Hits : 710569
Who's Online : 5



















