علی پور (محمد سمیع خان ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی پور میں فن گالا کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ، تقریب میں شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی ، پروگرام میں تعلیمی ، ادبی اور ثقافتی پروگرام پیش کئیے گئے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی میں فن گالا کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے مختلف تعلیمی، ادبی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔اس موقع پر سابق طالبات (Alumnae) اور ریٹائرڈ اساتذہ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی، جن کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا ، تقریب کی مہمانِ خصوصی مسز میمونہ عامر طلال خان صاحبہ نے طالبات اور اساتذہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ تقریب کی صدارت رابعہ ہاشم نے کی، جنہوں نے کامیاب انعقاد پر اپنی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ، آخر میں مہمان خصوصی مسسز عامر طلال خان گوپانگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فن گالا کے پروگرام طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین مواقعے فراہم کرتے ہیں