ملتان جیسمین لائنز کلب کا اجلاس، رمضان میں راشن و گفٹس تقسیم کرنے کا اعلان
ملتان : ملتان جیسمین لائنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس صدر عاصمہ ارسلان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کی جاری اور آئندہ فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔صدر عاصمہ ارسلان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور نادار افراد میں راشن اور گفٹس تقسیم کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق ہی کلب کا بنیادی مقصد ہے اور اسی جذبے کے تحت تمام ممبران متحد ہو کر فلاحی کاموں میں حصہ لیں۔اجلاس میں سالانہ وزٹیشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرسعدیہ ملک، شائستہ ذیبا،، رفعت اعظم عالیہ افضل،شہناز ذولفقارعلی اورفرحت شفیق نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔








































Visit Today : 388
Visit Yesterday : 577
This Month : 5638
This Year : 53474
Total Visit : 158462
Hits Today : 2568
Total Hits : 710567
Who's Online : 5



















