ملتان: جماعت اہل سنت سٹی ملتان کی طرف سے رمضان المبارک میں ملتان شہر کی مساجد میں درس قرآن کا اہتمام کیا جائے گا علامہ بشیر احمد معصومی جماعت اہلسنت ایک غیر سیاسی جماعت ہے ملک وقوم کی خدمت اور تعمیر وترقی اور اخلاقی تربیت جماعت کا اصل مشن اور منشور ہے۔ مفتی محمد صدیق سعیدی نائب امیر سٹی ملتان جماعت اہل سنت سٹی ملاتن کا ماہا نہ اجلاس جماعت اہلسنت کی مرکزی دینی درسگاہ جامعہ نور الانوار نزد کا ظمی چوک شالیمار کالونی بوسن روڈ ملتان میں زیر صدارت علامہ بشیر احمع معصومی منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشیر احمد معصومی نے اعلان کیا کہ اس سال اس ماہ مقدس میں سٹی ملتان کی مساجد میں علما جماعت کی طرف سے درس قرآن دیں گے جس سے دین کا شعور بیدار کیا جائے جماعت کے نائب امیر علامہ مفتی محمد صدیق سعیدی نے کہا کہ جماعت اہلسنت ایک غیر سیاسی اور خالصا اصلاحی جماعت ہے ہمارے اکابرین نے ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا ہمیں اس مشن کو جاری رکھنا ہے بالخوص نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ہماری زمہ داری ہے جس سے صالح اور باکردار نوجوان تیار کرنا ہے جو ملک وقوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو اجلاس میں شرکا ڈاکٹر محمد نواز آرگنائزر،محمد الیاس معینی ناظم اعلی محمد اعظم مہروی ناظم نشرواشاعت،قاری طالب حسین سیرانی ناظم مالیات،قاری فیض فرید معینی نائب ناطم مالیات،قاری محمد اقبال مہروی نائب ناظم،مخدوم ضمیر شاہ قریشی نائب ناظم نشرواشاعت اور علامہ قاری مطیع الرسول سعیدی ناطم اعلی ضلع ملتان بطور مہمان خصوصی شرکت کی علامہ مطیع الرسول سعیدی نے اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی بہتری کی دعا کی ملک میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکورٹی ادارہ کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔