ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور حکومتی رویے کے حوالے سے اپنے تشویشی بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت حقیقی عوامی رہنما و سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کی بیماری کے مستند علاج کے لئے جان بوجھ کر انتقامی رکاوٹیں ڈال رہی ہے لیکن یہ جعلی حکمران جانتے نہیں کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام عمران خان کی آنکھیں اور روشنی ہیں جن کی آنکھوں میں عمران خان کا فلسفہ ‘ تصور ‘ امید اور مکمل تبدیلی کا خواب آج بھی روشن اور جگمگا رہا ہے۔ حکومت فی الفور ہمارے قائد عمران خان کی بینائی کی تکلیف کا با اعتماد ڈاکٹروں کے ذریعے علاج کا بندوبست کرے تاکہ عوامی سطح پر پائی جانے والی فکر مندی اور تشویش کی لہر کم ہو۔ عمران خان کی بصیرت اور بصارت پورے پاکستان کی آواز بن چکی ہے اور اسی آواز سے فارم 47 پکڑے ہوئے حکمران کانپتے اور خوفزدہ ہیں۔ بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکومت ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کے علاج معالجے کا بندوبست کرے اور ہر قدم پر عوام اور ان کے اہل خانہ کو اعتماد میں لیا جائے۔