علی پور ( سمیع خان )ملک میں بدامنی مہنگائی ، کرپشن ، سیلاب بحالی پروگرام میں کرپشن ، ناقص حکمت عملی ، 27 ویں ترمیم کے ذریعہ کم عمری کی شادی پر پابندیوں کے خلاف جمیعت علماء اسلام عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی ، جمعت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد اصرار و صوبائی نائب امیر مولانا یحیٰ عباسی کی المائدہ ہوٹل پر مقامی کارکنان و عہدیداران سے گفتگو تفصیل کے مطابق المائدہ ہوٹل پر جمیعت علماء اسلام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جمیعت کے ضلعی و تحصیلی عہدیدار و کارکنان نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد اصرار اور صوبائی نائب امیر مولانا یحیٰ عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی مہنگائی ، کرپشن ، پنجاب میں سیلاب بحالی امدادی پروگرام میں کرپشن اور ناقص حکمت عملی ، 27 ویں ترمیم کے ذریعہ کم عمری کی شادی پر پابندی سمیت دیگر شریعت مخالف شقوں کے منظور ہونے کے خلاف جمیعت علماء اسلام عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی جس میں دیگر اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، مغربی طاقتوں کے اشاروں پر پاکستان میں غیر شرعی قوانین نافظ کیئے جارہے ہیں جن کا مقصد بے حیائی پھیلانا ہے ، بے جا ٹیکسز اور مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہوتی جارہی ہیں ، ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں ، جمیعت علماء اسلام واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری جمیعت علماء اسلام مولانا شبیر لقمان ، تحصیلی امیر مولانا یحیٰ لقمان ، تحصیل سیکرٹری اطلاعات مولانا شہزاد مہیسر ، محمد ارشد مغل ، رانا محمد عبداللہ ، مرزا خبیب احمد سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک تھے