ملتان: انجمن تاجران انتخابات، ملک شوکت حسین بھٹی اور ملک محمد سمیع بھٹی صدر منتخب ،، تاجر برادری کا بھرپور اعتماد، دونوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب
ملتان : انجمن تاجران کھاد فیکٹری چوک تا ایڈ فی ہائی سکول روڈ کے سالانہ انتخابات میں ملک شوکت حسین بھٹی مقابلہ صدر منتخب ہو گئے، جبکہ ملتان انجمن تاجران متی تل روڈ ایڈفی ہائی سکول چوک تا دیہڑ چوک کے انتخابات میں ملک محمد سمیع بھٹی بھی بلا مقابلہ صدر منتخب قرار پائے ، تاجروں کی جانب سے دونوں رہنماؤں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ، جس پر مارکیٹوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،نو منتخب صدور کو سیاسی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں یونین کونسل 66 کے چیئرمین حاجی محمد بخش، سید صداقت شاہ بخاری، رانا صفدر علی، راؤ قاسم، ملک غلام محمد بھٹی، سردار الطاف تھیم، ملک بلال تھیم، محمد اجمل قادری، امیر بھائی بھٹی، سابق صدر اکبر رضوان پراچہ، ظفر اقبال پراچہ، حفیظ تھیم ، علی کھوکر، غلام عباس ڈھول، قادر خان لالا، مہر عدیل، ملک لعل بھٹی، ملک بلاول بھٹی، ملک فضل بھٹی، حسنین کھوکر، ملک اصف بھٹی کونسلر اور دیگر شامل تھے۔ مبارکباد دینے والوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر ملک محمد سمیع بھٹی نے کہا کہ وہ تاجر برادری کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بلا مقابلہ منتخب کر کے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری ماحول کی بہتری اور مارکیٹوں میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران کو ایک مضبوط اور فعال پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں ہر دکاندار کی آواز سنی جائے گی اور باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2813
Total Hits : 710812
Who's Online : 4



















