حکومت کا عمران خان کی بیماری اور علاج کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 14 February 2026 کو شائع کیا.
اسلام آباد :حکومت نے عمران خان کی صحت اور علاج کے پیش نظر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2807
Total Hits : 710806
Who's Online : 4



















