سرکاری ملازمین کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ،، قاضی منور حسین اعوان کا حکومت سے فوری مذاکرات کا مطالبہ
ملتان: قاضی منور حسین اعوان، ڈویژنل صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن و ریلوے محنت کش یونین، نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا طرزِ حکمرانی غریب سرکاری ملازمین اور عوام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بجلی و گیس نرخوں میں اضافے اور تنخواہوں میں عدم توازن نے ملازمین کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ لاہور میں جاری سرکاری ملازمین کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو چکا ہے جہاں مختلف محکموں کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ قاضی منور حسین اعوان نے پنشن اصلاحات، الاؤنسز، لیو انکیشمنٹ، اپ گریڈیشن اور گروپ انشورنس سے متعلق پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور سنجیدہ مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب بھر میں ہڑتالوں اور احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔







































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 577
This Month : 5663
This Year : 53499
Total Visit : 158487
Hits Today : 2760
Total Hits : 710759
Who's Online : 1



















