گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں سالانہ سپورٹس سیشن 2025.26کی تقریب
ملتان: گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں سالانہ سپورٹس سیشن 2025.26کی منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر جنوبی پنجاب قاضی محمد اسدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی ہم آہنگی اخلاقی تربیت اور متوازن زندگی کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کو ضروری قرار دیتے ہوئے پرنسپل اور سٹاف کی کوششوں کو سراہااور موجودہ حالات میں ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کو ضروری قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل انجم کلثوم گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لازمی جزو ہیں جو جسمانی تندرستی،ذہنی نشونماء اور کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔کالج کی طالبات اور اساتذہ نے اس تقریب میں پورے جوش وجذبے سے حصہ لیا۔تقریب کے آخر میں جیتنے والی طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی۔تقریب میں مس شازیہ شاہین، مسز راشدہ فیض،عباس قیوم، افضل بھلی،ثمینہ رشید، زیب النساء، مصباح رشید، سعدیہ زریں، مس روبینہ، سبیقہ نور، عکس زہرہ، نگہت فاطمہ، بشری یوسف، اسماء اسلم، آمنہ حیدر، ندیم جمیل، ذیشان حیدر، عمران اسلم، انجم اشفاق، تیمور خالدودیگر نے شرکت کی۔







































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 577
This Month : 5663
This Year : 53499
Total Visit : 158487
Hits Today : 2771
Total Hits : 710770
Who's Online : 2



















