جمعیت طلباء اسلام پاکستان کا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے بجائے یومِ حیا منانے کا اعلان
ملتان:جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ملک محمد اویس اور مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالمنان کاکڑ نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے بجائے “یومِ حیا” منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے مغربی تہذیب کا ایک فحش اور بے حیائی پر مبنی کلچر ہے جسے مسلمانوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام نے حیا کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے جبکہ ویلنٹائن ڈے معاشرے میں بے پردگی، فحاشی، آزادانہ میل جول اور اخلاقی انحطاط کو فروغ دیتا ہے۔ یہ دن نوجوان نسل کو دینی اقدار سے دور کرنے اور خاندانی نظام کو کمزور کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے اور یہاں اسلامی تہذیب، حیا، غیرت اور شرم و حجاب پر مبنی معاشرتی نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور انہیں اسلامی شناخت سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک محمد اویس اور عبدالمنان کاکڑ نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان 14 فروری کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں، مدارس، کالجز اور یونیورسٹیوں میں یومِ حیا کے عنوان سے پروگرامز، سیمینارز، آگاہی مہم اور حیا واک منعقد کرے گی تاکہ نوجوانوں کو اسلامی اقدار، حجاب، پردہ اور پاکیزہ کردار کی طرف راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، علماء کرام اور تعلیمی اداروں کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اسلامی دنوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے سدباب کیلئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عظیم ، ودیگر حافظ عبد الخالق صدیقی ،محمد عثمان قاسمی وزیر ،محکم الدین بروہی،سجاد قاسمانی، صاحبزادہ ابوذر وزیر ، ملک معین الدین ، اکرام کھرل ، عبدالغفور سمالانی ،صدیق شملانی،اختر علی حنین خان، خبیب احمد عباسی ودیگر نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان نوجوانوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ اسلامی تہذیب میں محبت کا تصور پاکیزگی، نکاح، احترام اور شرعی حدود کے اندر ہے، اور مسلمان نوجوان مغربی کلچر کی اندھی تقلید سے بچتے ہوئے اپنی دینی شناخت پر فخر کریں۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2789
Total Hits : 710788
Who's Online : 5



















