ملتان میں بزمِ محبان ادب انٹرنیشنل کا سینیئر شعرا کے اعزاز میں مشاعرہ،،ادب کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری : کشور عروج
ملتان:بزمِ محبان ادب انٹرنیشنل کی چیئر پرسن کراچی سے آئی ہوئی معروف شاعرہ مصنف اور سماجی ورکرز کشور عروج نے کہا کہ ادب کے فروغ کے لیے ہمیں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ مشاعروں کا اہتمام اور ادب کی محفلیں سجانا ہوں گی تب یہ ہم نوجوان نسل کو ادب اور آداب سے آگاہی دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں سینیئر شعرا اکرام کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشاط کالج آف سائنس میں بزمِ محبان ادب انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام اور لاج ایونٹس کے اشتراک سے سینیئر شعرا اکرام کے اعزاز میں تقریب پزیرائی اور مشاعرے کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کی صدارت قمر رضا شہزاد نے کی مہمان خصوصی سینیئر شعرا اکرام صابر انصاری، پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی، محمد دلشاد رانا، اشعر حسن کامران، شیرا فگن خان، بشیر ملتانی، تانیہ عابدی، ہما ساریہ میر، محمد اشرف چوہان تھے جنہوں نے اپنے اپنے کلام پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا اور خوب داد وصول کی تقریب میں معروف شاعرہ صائمہ صائمی اور دیگر شاعر حضرات کے کثیر تعداد نے شرکت کی میزبان تانیہ عادی نے کراچی سے آئی ہوئی محبان ادب انٹرنیشنل کی چیئر پرسن کشور عروج اور ہما ساریہ میر کو اور ملتان کے سینیئر شعرا کرام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو کہ ادب کے فروغ کے لیے پورے پاکستان میں کام کر رہے ہیں پرنسپل نشاط کالج محمد اشرف چوہان نے کہا کہ اسکولوں کالجوں میں زیادہ سے زیادہ مشاعرے ہونے چاہیے تاکہ نئی نسل ادب سے واقف ہو سکے تقریب بزمِ محبان ادب کی چیئر پرسن کشور عروج اور ہما ساریہ میر نے تمام شعراء کو سندھی اجرک کے تحفے بھی دیے۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2792
Total Hits : 710791
Who's Online : 5



















