ملتان: پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر جاوید کی قیادت میں انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کا مقصد معاشرے میں پُرتشدد انتہاپسندی کے خلاف شعور بیدار کرنا اور امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔ڈاکٹر قیصر جاوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نوجوانوں کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں اور ہمیں مل کر برداشت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوانوں اور سماجی کارکنان نے شرکت کی اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان لائنز یوتھ کونسل سماجی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کرتی رہتی ہے