ملتان: نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی گورنمنٹ پبلک اینالسٹ لیبارٹری میں خوردنی تیل اور گھی میں وٹامن اے کی مقداری جانچ (Quantitative Testing) کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد پی ایف اے ملتان اور فیصل آباد کے تکنیکی عملے کی صلاحیت کو HPLC مشین کے استعمال کے ذریعے وٹامن اے کی جانچ میں مزید مو ¿ثر بنانا تھا،یہ تربیتی سیشن نیوٹریشن انٹرنیشنل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مابین دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے تحت منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ساو ¿تھ II پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان عامر افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ اور صحت مند خوراک فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے اور خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے ذریعے مائیکرونیٹرینٹس کی کمی پر قابو پانے میں تعاون قابلِ تحسین ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ، پی ایف اے نے اپنے عملے پر زور دیا کہ وہ اس تربیت سے حاصل ہونے والی تکنیکی معلومات کو عملی طور پر بروئے کار لائیں تاکہ وٹامن اے کی مو ¿ثر تشخیص ممکن ہو سکے۔پنجاب کے صوبائی مینیجر خوردنی تیل فورٹیفیکیشن، عزیز الرحمان نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی غذائی قلت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اور ہم مستقبل میں بھی اپنی معاونت جاری رکھیں گے،تقریب میں گورنمنٹ پبلک اینالسٹ محمد ذیشان, ڈاکٹر آفتاب قمر، ڈاکٹر محمد اعظم اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل منیجر امجد علی بھی موجود تھے۔