بانی پی ٹی آئی کا علاج سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کرایا جائے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان : تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اور ان کی مشاورت سے میڈیکل بورڈ کے ذریعے کرایا جائے تاکہ ان کی صحت سے متعلق اصل صورتحال قوم کے سامنے لائی جا سکے۔این اے 148 بستی نواب پور میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ عمران خان گزشتہ دو برس سے قید و بند کی صعوبتیں جواں مردی سے برداشت کر رہے ہیں، تاہم انہیں بنیادی سہولیات اور طبی معائنے کی مکمل سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور رشتہ داروں، پارٹی کارکنوں حتیٰ کہ وکلا سے ملاقات کی اجازت بھی محدود کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پارٹی کی جانب سے بارہا توجہ دلانے کے باوجود آنکھ کے معاملے میں جیل حکام کی جانب سے لاپرواہی برتی گئی جس کے باعث ان کی بینائی متاثر ہوئی، جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر روبینہ اختر کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر حکومتی حلقوں کی جانب سے عمر کا تقاضا قرار دینا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان اور دیگر کارکنان جب احتجاج کے ذریعے آواز بلند کرتے ہیں تو انہیں منتشر کرنے کے لیے ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام قانونی اور انسانی حقوق فراہم کیے جائیں اور ان کا شفاف طبی معائنہ کرایا جائے تاکہ حقائق واضح ہو سکیں۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2792
Total Hits : 710791
Who's Online : 5



















