سانحہ ترلائی کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی، شیعہ علماء کونسل کا ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاج
ملتان : شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیر اہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جمعۃ المبارک کے موقع پر ملتان پریس کلب کے سامنے سانحہ ترلائی اسلام آباد کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا نماز جمعہ کے اجتماعات میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور اس موقع پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے یاداشت پیش کی گئی احتجاجی مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ سید علی سجاد نقوی،علامہ غضنفر علی حیدری،علامہ سید مجاہد عباس گریزی،مجاہد حسین صدیقی نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں علامہ سید باقر حسین نقوی،علامہ حسین بخش سروری بشارت عباس قریشی، انجینیئر سخاوت علی سیال ، سید تقی گردیزی،مشتاق حسین،سید انیس حیدر نقوی،وقار نقوی،اعجاز حسین،وسیم عباس،الطاف جعفری،سید علی قاسم،سید علی گیلانی،باقر بلوچ،تاجر رہنما بیر شاہ رخ خان ،وسیم احمد فاروقی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اسلام آباد نے صرف پاکستانی قوم کے ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں کے دل بھی رنجیدہ کر کے رکھ دیے ہیں اور آج پوری امت مسلمہ سوگوار ہے جس کی وجہ سے درجنوں شہداء کو اپنے پیاروں سے نماز جمعہ کے موقع پر جدا ہونا پڑا پاکستان کی سلامتی کے ادارے ہمیشہ اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ ملک میں امن و امان قائم رہے لیکن دہشت گردوں کی ایک کاروائی سے اداروں کی تمام محنت رائیگاں ہو جاتی ہے شیعہ سنی بھائی آپس میں متحد ہیں پاکستان میں امن و امان اور دہشت گردی کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے کے لیے ہم سب متحد ہیں تاکہ ملک امن و امان کا گہوارہ بن سکے ہم وطن عزیز پاکستان کو کسی صورت بھی دہشت گردی کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے اور ہمیشہ کی طرح اب بھی دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک میں بیرونی اشاروں پر ہونے والے دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہونا انتہائی ضروری ہے جو اپنی مذموم کاروائیوں کی وجہ سے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے در پے ہیں مقررین نے کہا کہ ہماری قیادت ہمیشہ ملکی سلامتی ،بھائی چارے اور رواداری کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے یہی وجہ کہ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں متحد ہیں جسے دشمن کے تمام ناپاک عزائم ہمیشہ ناکام ہو جاتے ہیں مقرین نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے حقیقی معنوں میں داد رسی کی جائے شیعہ سنی بھائی مشکل کی اس گھڑی میں سانحہ ترلائی اسلام آباد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اس موقع پر علمائے کرام نے شہداء کے درجات کی بلندی،پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کرائی۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2793
Total Hits : 710792
Who's Online : 5



















