ملتان: ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
ملتان (صفدربخاری سے) ڈویژن بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے ڈیفالٹرز کے خلاف قانونی کاروائی سے ہرگز گریز نہ کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب عمر شیر چٹھہ نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا ہے، ڈی جی ایکسائز نے گذشتہ روز ملتان ایکسائز آفس کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری، اسداللہ خاں مبشر ریاض مسعود احمد قریشی چوہدری نفیس احمد علیم اختر سعیدی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ز ملتان اور بشیر احمد کھرل ۔ایکسائز آفیسر وہاڑی نوید نسیم ایکسائز آفیسر خانیوال بھی موجود تھے، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ضلع بھر کے ایکسائز افسران سے میٹنگ کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی وصولی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن انسپکٹرز کی ریکوری 55 فیصد سے کم ہے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیئے جائیں انہوں ڈائریکٹر ایکسائز کو ہدایت کی کہ ٹیکس ریکوری کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور ناقص کارکردگی کے حامل سٹاف کو لاہور ڈایریکٹوریٹ رپورٹ کیا جائے ڈی جی ایکسائز نے موٹر برانچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دیگر شعبہ جات کے افسران بالخصوص پروفیشنل ٹیکس اور ہائی وے ٹیکس کی ریکوری کو بہتر بنانے کی ہدات کرتے ہوئے واضح کیا کہ سفارش کی بجائے کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 31 مارچ تک 75 فیصد ریکوری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے،







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2802
Total Hits : 710801
Who's Online : 5



















