ملتان میں بینا گوئندی کی کتاب “ہیروشیما کے آنسو” کی تقریبِ پذیرائی ،، بینا گوئندی کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے
ملتان(صفدربخاری سے) ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم و اکادمی ادبیات ملتان کے زیر اہتمام ریڈیو پاکستان ملتان کے کانفرنس روم میں امریکہ میں مقیم معروف ادیبہ بینا گوئندی کی تازہ تصنیف “ہیروشیما کے آنسو” کی تقریبِ پذیرائی و ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ماہرینِ تعلیم، سماجی سائنسدانوں اور ادب سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کتاب کے موضوع، اسلوب اور عالمی امن کے حوالے سے اس کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ “ہیروشیما کے آنسو” انسانی المیے، جنگ کی تباہ کاریوں اور امن کی ضرورت کو اجاگر کرنے والی اہم تصنیف ہے۔ تقریب کے اختتام پر بانی و چیئرمین ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم پروفیسر عنائیت علی قریشی کی جانب سے ادیبہ بینا گوئندی کو یادگاری شیلڈ، تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔ شیلڈ و تحائف پیش کرنے والوں میں میاں وقاص فرید قریشی، علی عمران ممتاز اور ملک رمضان اعوان شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر نسیم شاہد، اظہر سلیم مجوکہ اور نور الامین خاکوانی بھی موجود تھے۔







































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 577
This Month : 5663
This Year : 53499
Total Visit : 158487
Hits Today : 2776
Total Hits : 710775
Who's Online : 2



















