ملتان:  ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پارٹی تحریک انصاف جس نے عوام کوجدید ترین شوکت خانم ہسپتال دیا اورعوام کے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ بنایا جس پر ہر شخص (دس لاکھ) تک کا علاج فری کرواسکتا تھا۔بانی پارٹی تحریک انصاف جس نے سپورٹس میں پاکستان کا نام روشن کیااورجو سیاست میں بھی اپنی مثال آپ ہے آج اس سابق وزیر اعظم کو جیل میں بہتر علاج کی سہولت بھی میسرنہیں۔بانی پارٹی تحریک انصاف کی آنکھوں میں انفیکشن کا بروقت اور بہتر علاج میسر نہ ہونے کی وجہ سے ان کی 85 فیصد بنائی ضائع ہوئی۔عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ بانی پارٹی تحریک انصاف کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کرتے ہوئے عدالتی حکم کے مطابق ہفتہ واران کے اہلخانہ،وکلاء اور ڈاکٹرز کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے اور عوام سپریم کورٹ سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ بانی پارٹی تحریک انصاف کی صحت کے معملات میں غفلت برتنے والے جیل سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔