ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وفدکی CPO سے ملاقات، کچہری میں سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ
ملتان(صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ نقوی کی قیادت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفدنے CPOمحمد صادق ڈوگر سے ملاقات کی وفد میں جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین ،جوائنٹ سیکرٹری بگینہ مظفر ہراج ،نائب صدر چوہدری محمد نعیم،آڈیٹر جہانزیب سیال،فنانس سیکرٹری عبدالرئووف ،ندیم قریشی، سید ذوالفقار علی،مدثر ،اکمل سندیلہ اور عرفان بھٹہ شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ نقوی اورجنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین نے CPOکو کچہری میں سیکوریٹی میں اضافہ، اور کرائم کنٹرول کرنے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں میں اضافہ کا مطالبہ کیا انہوں نے مذید مطالبہ کیا کہ وکلاء کے بچوں کے ساتھ ہیلمٹ اور لائسنس کے سلسلہ میں خصوصی رعایت کی جائے ۔ CPOمحمد صادق ڈوگرنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی اہمیت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والی قومیں کبھی پیچھے نہیں رہتیں ہم لوگوں کو قانون و انصاف نہیں دیں گے تو وہ از خود انصاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے کرائم میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ بچوں کی تربیت اور قانون پر عمل کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر ہم بچوں کو چھوٹ دیں گے تو کسی نہ کسی موقع پر ہمیں پچھتانا پڑتا ہے نئی پالیسی کے تحت بچوں کے چالان نہیں کئے جا رہے بلکہ موقع پر بچے کو ہیلمٹ لانے کا کہا جاتا ہے اور لائسنس فورا بنوانے کا کہا جاتا ہے جس کی سہولتیں مہا ء کی گئیں ہیں انہوں نے کچہری میں سیکوریٹی میں اضافہ کا موقع پر ہی حکم دیا وفد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2798
Total Hits : 710797
Who's Online : 5



















