روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس , رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیوں کا اعلان
ملتان : روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کلب کے عہدیداران پروفیسر اعظم حسین،ملک محمد امجدعلی،مرزا شاہد حسین،ملک محمد عمربھٹہ اور کلب منصوبوں کی ڈائریکٹر عروج فا طمہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصر نے کہا کہ روٹری کلب ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ رمضان المبارک میں مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن اور عید گفٹس تقسیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی، ایثار اور خدمتِ خلق کا مہینہ ہے اور روٹری کلب اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک امداد پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی راشن پیکجز اور گفٹس کی تیاری اور تقسیم کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2799
Total Hits : 710798
Who's Online : 5



















