مستحق بچوں کیلئے معیاری تعلیم، سینٹس سٹی ویلفیئر سکول کا قیام
ملتان: سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام فلاحی تعلیمی مشن کے تحت سینٹس سٹی ویلفیئر سکول کی بنیاد رکھ دی گئی۔ اس سلسلے میں الحسیب اسلامیہ سکول میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محمد ندیم قادری نے کی جبکہ سرپرستِ اعلیٰ جہانزیب ملک مہمان خصوصی تھے۔ اُنھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹس سٹی ویلفیئر سکول کا قیام ایک فلاحی منصوبہ ہے جس کا مقصد مستحق اور نادار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے اور ایسوسی ایشن آئندہ بھی ایسے فلاحی تعلیمی منصوبے جاری رکھے گی۔اس موقع پر صدر محمد ندیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹس سٹی ویلفیئر سکول نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کردار سازی اور اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد دلشاد، اشتیاق شاہد، ظفر حسین مغل، الطاف حسین، ندیم اختر، سکندر علی، منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ویلفیئر اسکول معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کے بچوں کو معیاری، اخلاقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرے گا، تاکہ وہ ایک باوقار اور خودمختار مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول میں جدید تعلیمی سہولیات، تجربہ کار اساتذہ اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا۔تقریب میں ماہرینِ تعلیم، سماجی شخصیات نے تعلیم کو سماجی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف تعلیمی بلکہ تربیتی حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ آخر میں دعا کے ساتھ اس فلاحی منصوبے کی کامیابی اور تسلسل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔







































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 577
This Month : 5663
This Year : 53499
Total Visit : 158487
Hits Today : 2754
Total Hits : 710753
Who's Online : 1



















