ورلڈ انٹر فیتھ ہارمنی ویک: کیتھولک وفد کی درگاہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ پر حاضری
ملتان : کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ پاکستان کے زیرِ اہتمام ”ورلڈ انٹر فیتھ ہارمنی ویک“ کے موقع پرکیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن اور نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ کی قیادت میں وفد نے برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاو ¿الدین زکریا ملتانیؒ کی درگاہ واقع قلعہ کہنہ قاسم باغ پر حاضری دی اس موقع پر جامع مسجد درگاہ حضرت غوث بہاو ¿الدین زکریا ملتانیؒ کے خطیب علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ نے بشپ یوسف سوہن اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا حاضری کے دوران بشپ یوسف سوہن نے اولیائے کرام کی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام نے ہمیشہ محبت، رواداری، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت غوث بہاو ¿الدین زکریا ملتانیؒ کی تعلیمات نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں ان کی خانقاہ نے صدیوں سے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے پیروکار صدیوں سے باہمی احترام اور بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت زندگی گزار رہے ہیں اولیائے کرام کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ نفرتوں کے بجائے محبت کو فروغ دیا جائے اور اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کیتھولک چرچ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ معاشرے میں امن، استحکام اور یکجہتی کو مضبوط بنایا جا سکے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ حضرت غوث بہاو ¿الدین زکریا ملتانیؒ جیسے بزرگوں کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشترکہ سرمایہ ہیں صوفیاءکرام نے ہمیشہ خدمت خلق، عدل، مساوات اور برداشت کا پیغام دیا، جو آج کے دور میں پہلے سے زیادہ اہم ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مختلف مذاہب کے قائدین مل کر معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جامع مسجد درگاہ حضرت غوث بہاو ¿الدین زکریا ملتانیؒ علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ درگاہیں امن، محبت اور رواداری کے مراکز ہیں جہاں ہر مذہب اور مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو عزت اور احترام ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بین المذاہب دورے معاشرے میں مثبت پیغام دیتے ہیں اور غلط فہمیوں کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں تقریب میں امروز گل،عامر یعقوب ، پرنس ایلون، شازر گل ،لابن ضیاءسمیت مختلف مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔







































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 577
This Month : 5663
This Year : 53499
Total Visit : 158487
Hits Today : 2770
Total Hits : 710769
Who's Online : 2



















