ہائیکورٹ بار ملتان میں قوالی نائٹ، روحانی محفل سے وکلاء محظوظ
ملتان: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام قوالی نائٹ کی تقریب سے صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوالی،عارفانہ کلام کی محافل روح اور ذہنی سکون کا باعث ہوتی ہیں ایمان تازہ رکھنے اور ذہنی سکون کے لئے اس طرح کی محافل کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ذکرو اذکار اور قوالی کے ذرئیے اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کی ہمیت و جرآت کا پتہ چلتا ہے اس طرح کی محافل سے ہم اپنی نئی نسل کو آگاہ کرتے ہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ بھی بچوں کو پڑھانے کی ضرورت ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمان نماز اورقرآن سے دور ہوئے دنیا میں خوار ہوئے آج بھی کامیابی کے لئے نماز اور قرآن سے جڑ نا ہوگا قوالی نائٹ میںمعروف گلوکار زین بلوچ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب میںبلال ابرار آرائیں،سمیرا انجم،حنفیہ عباس بخاری،ممبر پنجاب بار کونسل سلمان یوسف گھمن،سید بدر رضا گیلانی،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک سعادت حسین،سابق سیکرٹری ملک عدنان احمد،شہزاد میتلا،نائب صدر چوہدری نعیم اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہائیکورٹ بار ملتان کی طرف سے قوالی نائٹ کے اہتمام کو سراہا ۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2807
Total Hits : 710806
Who's Online : 4



















