ملتان:  سپیریئر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد کامران یوسف نے کہا ہے کہ صحت مند جسم و دماغ کے لیے کھیلوں کا ہونا بہت ضروری ہے کھیل جسم و دماغ کو تر و تازہ رکھتے ہیں طلباء و طالبات کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے کھیلوں میں یا تو ہم جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ کھیلوں کے افتتاح کے موقع پر کیا کھیلوں میں عبدالحلیم، کبیر والا، میاں چنوں اور دیگر سپیریئر کالجز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا کھیلوں میں کرکٹ میچز، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، لڈو، سنیک دوڑ، تھری لیگ دوڑ، فٹبال، رسہ کشی، 100 میٹر 200 میٹر دوڑیں اور دیگر گیمز شامل تھی سمی فائنل مقابلے آج ہوں گے کھیلوں میں اساتذہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد کامران یوسف اور وائس پرنسپل پروفیسر رضوان احمد نے تمام کھیلوں کی نگرانی کی۔