دی کمسونین کی حلف برداری تقریب، خواجہ سلیم رضا آصف نے عہدے داروں سے حلف لیا
ملتان: گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی کی اولڈ طلبہ کی تنظیم دی کمسونین کی حلف وفاداری کی تقریب میں ایڈوائزر محتسب انشورنس خواجہ سلیم رضا آصف نے تمام عہدے داروں سے حلف لیا جن میں سرپرست اعلیٰ نور اللہ شفیق، سرپرست محسن بلال، وائس چیئرمین اسر ممتاز، چوہدری احمد علی چیف آرگنائزر، مرزا ندیم بیگ صدر، برگیڈئیرر مسرور ملک، ستارہ امتیاز سینیئر نائب صدر، ظفر اللہ کھرل نائب صدر، احسن فرید جنرل سیکرٹری، لئیق چشتی جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء اللہ فنانس سیکرٹری شامل تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کامرس کالج نے بہت بڑے بڑے ہیرے پیدا کیے ہیں جو آج ملک کی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور آج اتنی بڑی تعداد میں پرانے ساتھیوں کو اکٹھا کرنا دی کمسونین کی محنت کا نتیجہ ہے یہ ان کی بہت اچھی کاوش ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے صدر مرزا ندیم بیگ اور دیگر عہدے داروں نے کہا کہ آج کل کے دور میں اولڈ سٹوڈنٹس کو بلانا ان کو اکٹھا کرنا ہمارا مشن تھا آج بہت عرصے بعد اتنے پرانے دوستوں کو مل کر دلی خوشی ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔







































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 577
This Month : 5663
This Year : 53499
Total Visit : 158487
Hits Today : 2770
Total Hits : 710769
Who's Online : 2



















