ملتان:  گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ پروجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد شعبہ الیکٹرانکس میں کیا گیا جس کا افتتاح ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹا انجینئر قاضی محمد اسد خان، پرنسپل جی سی ٹی انجینئر عبدالواسع نے کیاایگزیبیشن کوآرڈینیٹر انجینئر راؤ محمد عطااللہ بھی ہمراہ تھے۔ جی سی ٹی ملتان میں دو روزہ سالانہ پروجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد میں پندرہ سو سے زائد طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔تمام سربراہان شعبہ جات اور اساتذہ کرام بھی طلبہ کے ہمراہ شریک ہوئے اور مختلف اسٹالز کا دورہ کر کے طلبہ کے تیار کردہ جدید پروجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹا انجینئر قاضی محمداسد نے ایگزیبیشن کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانا قومی ترقی کی ضمانت ہے ٹیوٹا کا مقصد فنی تعلیم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹا انجینئر قاضی محمداسد،پرنسپل جی سی ٹی ملتان انجینئر عبدالواسع نے چیئرمین ٹیوٹا کے ویژن پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ادارہ فنی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے ایسی نمائشوں کا مقصد طلبہ میں تحقیق، جدت اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ صنعتی میدان میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔نمائش میں پیش کیے گئے پروجیکٹس کو شرکاء اور مہمانان گرامی کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور اسے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔