موجودہ سولر صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ کا حکم ،، 4 لاکھ 66 ہزار سولر صارفین کا بوجھ عام صارفین پر منتقل نہ کرنے کی تاکید
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فوراً نظر ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا پر بلایا گیا اعلی سطح کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2810
Total Hits : 710809
Who's Online : 4



















