ملتان:  ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں بارے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام بار کی سالانہ ڈنر کی تقریب مورخہ 11فروری بروز بدھ 6/30بجے شام لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے لان میں منعقد ہوگی جس کی صدارت صدر بار محمد اظہر خان مغل کریں گے نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال انجام دیں گےجبکہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینیئر جج مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری بطور مہمان خاص شرکت کریں گے تقریب میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز بھی شرکت کریں گے اس موقع پر سینیئر جج مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری پارکنگ پلازہ کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے ہائیکورٹ بار ملتان کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغزات نامزدگی 16فروری بروز سوموار صبح 9بجے سے 1بجے تک ہونگے اس طرح 28فروری 2026کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہو گی اور درمیان میں 1بجے تا 2بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا ۔ انہوں نے مذید بتایا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام بار ہال میں آج 10فروری کو شام 6/30بجے قوالی نائٹ منعقد کی جائے گی ۔ اجلاس میںسابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا، نائب صدر حافظ شعیب قریشی،لائبریری سیکرٹری سمیرا انجم، فنانس سیکریٹری حنفیہ عباس بخاری،بلال ابرار آرائیں،صائمہ کنول،نادرہ نور،زوہیب حسن، منظر بلال ملانہ،نادر مرالی،منیبہ المانی،ملک فاروق،چوہدری عبدالحفیظ،ملک شہزاد میتلا،خاور صدیق نے شرکت کی ۔