ملتان: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایذدکی صدارت میں محمدنوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےمین کیمپس کو لاڑ میں شفٹ کرنے کی تیاریوں بارےاجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پندرہ دن میں ٹھیکہ دار سے تعمیر ات مکمل کرواکر بلڈنگ ہمیں دیں تاکہ ہم یو ای ٹی ملتان کےنئےمین کیمپس کو فعال کرسکیں ماہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں ہم اپنی تعلیمی سرگرمیاں یہاں سےشروع کرنے کاارادہ رکھتے ہیں اس بار ٹھیکیدار کو آخری وارننگ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے کام کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔یونیورسٹی کیلئے نئی شٹل بس سروس چلانے کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ کو درخواست کی گئی ہے کہ ہمیں نئی بسیں خریدکردی جائیں ہمارے پاس ایک بس موجود ہے جوکہ ناکافی ہے اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے آج مل کر صورتحال سے آگاہ کیاجائےگا۔اس موقع پر رجسٹرار یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر اوربلڈنگ ڈیپارنمنٹ کے افسران موجودتھے۔