ملتان: محمد نواز شریف یونیورسٹی میں آن لائن نفرت انگیز مواد اور صنف پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ
ملتان : یو این ڈی پی کے تعاون سے محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر ملتان میں ریورٹس لرننگ اور سنگی کے زیر اہتمام صنف کی بنیاد پر نفرت انگیز گفتگواور ان لائن نفرت انگیز مواد کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال اور وہاں پر موجود نفرت انگیز مواد کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے۔ ذیشان نوئل، عمر اکمل ،سحر مقبول اور اطہر ندیم نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو صنف اور اس سے جڑے ہوئے مختلف تصورات کو واضح کیا ہے ساتھ ساتھ بچوں کو اس حوالے سے بھی آگاہی دی گئی کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر پوسٹ کیے جانے والا مواد بہت زیادہ تعداد میں دیکھا جاتا ہے اور اس سے جینڈر بیسڈ وائلنس کو فروغ ملتا ہے۔خاص طور پر خواتین اور ٹرانس جینڈر کے بارے میں نفرت انگیز گفتگو ان کو معاشرے میں خطرات سے دوچار کرتی ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے صنفی تشدد کی روک تھام کے لیے مختلف قوانین بنائے گئے ہیں اور ان قوانین اور اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے حوالے سے تمام طالب علموں خاص طور پرطالبات اگاہی دی گئی۔ اس ورکشاپ میں ٹیکنالوجی مدد سے ہونے والے کے صنفی تشدد کے حوالے سے اگاہ کیا گیا اس کی اقسام اور اس سے متعلق حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔اس موقع پر ایف ائی اے کی جانب سے محمد عمران نے ایف ائی اے کے کردار پر روشنی ڈالی اور کس طرح ہراسمنٹ کے کیسز کو ایف آئی اے میں رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2804
Total Hits : 710803
Who's Online : 5



















