ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،ضلع کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ایم جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزاد،حسینہ بازار سورج میانی کے صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، سورج میانی مین بازار کے صدر کفایت حسین صدیقی، جعفریہ بازار کے صدر محمد اعجاز صدیقی، پیپر مارکیٹ بوہرگیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمید جٹ،کچہری روڈ کے صدر راحیل اصغر ہاشمی قریشی، ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل، شریف پلازہ کے سنیئرنائب صدر خواجہ انیس الرحمن صدیقی، گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہاکہاسلام آباد مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خود کش دھماکہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسلام آباد کے علاقہ تر لائی میں نماز جمعتہ المبارک کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خود کش دھماکہ مذہبی انتشار پھیلانے کی گھناونی سازش اور امن و امان کے قیام کی راہ میں بڑی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش ہے جس میں بیسیوں نمازیوں کی شہادت اور درجنوں زخمی ہو گئے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں معصوم اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے ہم شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں تاجر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حکومت شہداء کے لواحقین کی نہ صرف داد رسی کرے بلکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی تمام تر سہولتیں دی جائیں شہداء کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے،زخمیوں کو فکس 50 لاکھ روپے اور نوکریاں دی جائیں پاکستان کی دشمن قوتیں ملک وقوم کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گی اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے پوری پاکستانی قوم پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی شانہ بشانہ کھڑی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سانحہ ترلائی میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ یقینا پاک فوج سکیورٹی اداروں اور شہریوں کی قیام امن کے لیے بیش بہا قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن اسلام آباد جیسے دارالخلافہ میں اتنا بڑا سانحہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے شرپسند عناصر وطن عزیز پاکستان کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ملتان سمیت ملک بھر کی تاجربرادری اور پوری پاکستانی قوم متحد ہے جنہوں نے ماضی میں بھی وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور آج بھی امن و امان کے قیام کے لیے ہم سب متحد ہیں اور قوم ملک دشمن عناصر کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اسلام آباد ترلائی سانحہ میں ملوث دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعہ سزا دے بلکہ واقعہ کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے جو بھی ملک وقوم دشمن عناصر ملوث ہیں تحقیقات کر کے قوم آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے تمام محب وطن تاجربرادری، مذہبی و جمہوری قوتیں ملک و قوم دشمن عناصر کے خلاف ہمیشہ کی طرح آج بھی متحد ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔