ملتان :  سپارک کے پروجیکٹ منیجر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مزدور معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے جس کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں یہاں تک کہ مزدوروں اور ان کے بچوں کی صحت کو بہتر یقینی بنانے اور صفائی کے حوالے سے ماحول کو بہتر رکھنے کے لیے بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں سوشل موبلائزر سپارک محمد حسین کھوکھر،بھٹہ ٹھیکے دار منصب گل نے کہا کہ سپارک مزدور پیشہ ور طبقے کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے صاف ستھرے ماحول کی خواہاں ہے جو کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سے سپارک ملتان نے گل برکس کمپنی چھڑا موڑ مخدوم رشید پر کام کرنے والے مزدور پیشہ طبقہ کے ساتھ درپیش مسائل اور ان کے حل صحت و صفائی کے حوالے سے منعقدہ سیشن کے انعقاد کے موقع پر کیا جس میں مزدور پیشہ طبقہ سے ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں اور ان کے حل کے لیے بھرپور کردار کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مزدوروں کو با اختیار بنانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مزدور پیشہ طبقے میں احساس محرومی ختم ہو اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے بالخصوص ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مزدور پیشہ طبقہ کو سہولیات فراہم کی جائیں۔