ملتان :  برصغیر پاک کو ہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبز واری ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم سید عباس رضا شمسی نے کہا ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام نے ہمیشہ اتحاد، امن،سلامتی،محبت کا درس دیا آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں پاک فوج،سیکورٹی ادارے اور پولیس کی دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شہدائے اسلام آباد ترلائی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن امام زمانہ کے سلسلے میں ڈیرہ مخدوم سید طارق عباس شمسی مرحوم پر محفل سماع اور کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر معروف قوال سرفراز علی افتخار علی نے سماں باندھ دیا جبکہ مہمان خصوصی تحفظ انسانیت پاکستان کے مرکزی چیئرمین و ممبر کاروان شمس وسیم احمد فاروقی،محمد عمران،ملک نعیم،بابر علی رانا تھے اس موقع پر وسیم احمد فاروقی نے کہا کہ ماضی میں بھی سماج دشمن عناصر نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو گئے اور اب بھی وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے اس موقع پر مخدوم سید عباس رضا شمسی نے ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے دعا کرائی۔