سانحہ اسلام آباد خودکش حملہ،، ہم اسلام آباد خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں:بیرسٹرملک تیمور الطاف مہے
ملتان: ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹرملک تیمور الطاف مہے نے سانحہ اسلام آباد خودکش حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ اسلام آباد خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں اللہ پاک شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے ہم نے کلمہ کی بنیاد پربڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور پاکستان میں ہر مذہب ہر فرقے کو ان کے مذہاہب کے مطابق عبادات کرنیکی اجازت حاصل ہے پھر وہ کون لوگ ہیں جنہیں اس ملک میں امن ناگوار گزررہا ہے واضح رپے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان اور کسی مذہب سے کوئی تعلق نہ ہے یہ لوگ صرف اور صرف اپنی ذاتی خواہشات کے تابع ہوکر خود کش حملہ کرتے ہیں تاکہ خوف وہراس افراتفری پیدا کرکے ملک کا امن و سکون ختم کرسکیں۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس میں رہنے والے تمام پاکستانی چاہے ان کا مذہب فرقہ کوئی بھی ہے ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک اوربھائی چارہ رکھتے ہیں۔






































Visit Today : 432
Visit Yesterday : 577
This Month : 5682
This Year : 53518
Total Visit : 158506
Hits Today : 2984
Total Hits : 710983
Who's Online : 5



















