الیکشن ملتان پریس کلب::ملتان پریس کلب الیکشن 2026–27 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ،، مختلف عہدوں پر درجنوں صحافی امیدوار میدان میں آ گئے
ملتان(صفدربخاری سے) پریس کلب الیکشن 2026تا 2027 کیلئے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ برائے صدر 7ممبران پریس کلب امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جن میں خرم اخلاق، شکیل انجم، ممتاز خان نیازی، محبوب ملک، ملک شہادت حسین، اشفاق احمد اور نائب صدر کی 2نشستوں پر بھی 7 افراد نے نامزدگی جمع کروائے۔ جن میں شریف جوئیہ، فرقان بھٹی، خالد چوہدری، ندیم حیدر، مکرم علی خان، واثق رؤف، حافظ سرفراز شامل ہیں۔اور جنرل سیکرٹری کیلئے جوکہ 1نشست ہے کیلئے 3 ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جس میں طارق قریشی، جمشید رضوانی، مظہر خان شامل ہیں۔ اور جوائنٹ سیکرٹری کی 2نشستوں پر 10 ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں فیاض بھٹی، رفیق قریشی، نعمان خان بابر، رانا فاروق، فرقان بھٹی، ندیم حیدر، محبوب ملک، ناصر ظہیر، سہیل چوہدری، ارشد ملک شامل ہیں اور فنانس سیکرٹری کی 1نشست کیلئے 8امیدواران نے کاغذاتی نامزدگی جمع کروائے جن میں اجمل چوہدری، طارق قریشی، فرقان بھٹی، فرحان خان ملغانی، ملک شہادت حسین، جاوید اقبال عمبر، رؤف مان، اشفاق احمد شامل ہیں جبکہ مجلس عاملہ کی 14نشستوں کیلئے 49 امیدواران نے کاغذات کروائے۔اس طرح کاغذات نامزدگی کا مرحلہ نہایت احسن طریقے سے مکمل ہوچکا ہے اور کاغذات کی جانچ پڑتال الیکشن کمیٹی 9 فروری بروز سوموار کرے گی۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2970
Total Hits : 710969
Who's Online : 4



















