ملتان۔پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور پاک فوج کی اعلی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے پر ریلی کی قیادت ڈویژن صدر شیخ طارق رشید۔سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری۔شعبہ خواتین کی سٹی صدر میڈم ثروت خان۔جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان ودیگر کررہے ہیں۔اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری۔سابق ناظم آفتاب اعوان نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں پوری قوم شیشہ پلائی دیوار بن کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسلام آباد میں دہشت گردی اسلام اور پاکستان کے خلاف گہری شازش ہے ملک دشمن عناصر گروہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں نے کا تحیہ کر رکھا ہے انڈیا کا وزیر اعظم مودی ہمارا مکار فریبی دشمن ہے 10مئی کا بدلہ لینے کے لئے سوجھے ہتکھنڈوں پر اتر رہا ہے وہ سامنے آنے کے بجائے چھپ کر وار کرنے کا عادی ہے انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں پاک فوج متحد ہے ٹرمپ ایسی قیادت اعلی پاک فوج کے سربراہ کی مداح ہوچکی ہے پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے والوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہے کاروباری زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے ریلی کے اختتام پر پاک فوج کے حق میں نعریں لگائے گے۔