ملتان : بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلبہ کے مستقبل کے ساتھ جاری بدترین رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ چھ سال سے فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، مگر آج طلبہ امتحانات ، رول نمبر سلپس اور ڈگریوں سے محروم ہیں۔ یہ محض غفلت نہیں بلکہ سنگین ناانصافی ہے۔
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ لاء اسٹوڈنٹ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے رول نمبر سلپس اور امتحانات کا شیڈول جاری کیے جائیں ڈگریوں کے اجرا کو یقینی بنایا جائے ۔ہم فیسیں لے کر طلبہ کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر ذمہ داران نے فوری اقدامات نہ کیے تو جمعیۃ طلباء اسلام طلبہ کے ساتھ ہر آئینی، جمہوری اور پُرامن احتجاجی راستہ اختیار کرے گی۔ اور ھمارا احتجاج اس وقت تک جاری رھے گا جب تک طلباء کو انصاف نہیں مل جاتا۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ملک محمد اویس ۔ مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالمنان کاکڑ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عظیم اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک معین الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا اس موقع پراختر علی ۔ صدیق شملانی ۔ محکم الدین بروہی ۔ عبدالخالق صدیقی اور دیگر طلباء بھی موجود تھے